آرٹیکل 370 پر قانونی رائے: انڈین وکیل پرشانت بھوشن کہتے ہیں یہ خاتمہ غیر قانونی ہے
انڈیا کی حکومت نے کل ایک صدارتی حکم کے ذریعے کشمیری کو خصوی حیثیت کا درجہ دینے والی دفعد 370 اور 35 اے کو ختم کر دیا۔ انڈین وکیل پرشانت بھوشن کہتے ہیں کہ انڈین حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمہ کو ایک غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خاتمے سے کشمیر میں کشیدگی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
دلی میں ہمارے نامہ نگار شکیل اختر نے انڈیا کے معروف ماہر آئین پرشانت بھوشن سے بات کی اور ان سے پوچھا کہ کیا یہ قدم آئینی اعتبار سے صحیح ہے؟


