انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی تجویز سے پہلے امت شاہ کا خطاب

،ویڈیو کیپشنجموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی تجویز سے پہلے امت شاہ کا خطاب

پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے انڈیا کے وزیرِ داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا یعنی انڈین پارلیمان کے ایوانِ بالا میں انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی شق 370 کے خاتمے کی قرارداد پیش کی۔

انڈین آئین کا آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کو دیگر انڈین ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ خودمختاری دیتا ہے اور یہ وہی شق ہے جس کی بنیاد پر یہ ریاست انڈیا کے ساتھ شامل ہوئی تھی۔

انڈین وزیرِ داخلہ کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے اعلان کے موقع پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جبکہ کشمیر میں بھی اس فیصلے پر سخت ردعمل کا اندیشہ ہے۔