عوامی مقامات پر جنسی اعضا کی نمائش: ’لڑکوں نے شرط لگائی کہ لڑکی کو نامناسب انداز میں چھونا ہے‘

،ویڈیو کیپشنجنسی اعضا کی نمائش

کسی مرد کی جانب سے سرِعام خواتین کو ہراساں کرنے کے لیے اپنے جنسی اعضا کی نمائش کو عام طور پر ’فلیشنگ‘ کہا جاتا ہے۔ خواتین اکثر اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلیتی ہیں لیکن حال ہی میں اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ایسے ہی ایک شخص کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر کئی خواتین اور مردوں نے اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔

ہمارے عوامی مقامات کیا خواتین کے لیے اتنے محفوظ ہیں کہ انھیں مردوں کی جانب سے فلیشنگ جیسے غیراخلاقی رویے کا سامنا نہ کرنا پڑے؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے بی بی سی اردو کی نامہ نگار فرحت جاوید نے چند خواتین سے بات کی ہے۔