آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’میں سپیشل بچوں میں اپنے بہن بھائیوں کو دیکھتا ہوں‘
پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق معذور افراد کی تعداد تقریبا 10 لاکھ جبکہ غیرسرکاری اندازے کے مطابق یہ کم از کم 30 لاکھ ہے جس میں 43 فیصد بچے ہیں۔
ان افراد کے لیے خاص طور پر سرکاری سطح پر سہولیات اور فلاحی سکیمیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پنجاب کی تحصیل کھاریاں میں مدثر حسین شاہ نے ایسے بچوں کے لیے جدید طرز پر ٹرسٹ قائم کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ وہ یہاں ان بچوں کو پناہ دیتے ہیں جنھیں معاشرہ پناہ دینے کو تیار نہیں۔ دیکھیے فرحت جاوید کی ڈیجیٹل ویڈیو۔