آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
خاصہ دار اور لیوی فورس نے بطور احتجاج پولیو کی ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے
سابق فاٹا میں سکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دینے والے خاصہ دار اور لیوی فورس کی قسمت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ یہ واضح ہے کہ ان دونوں فورسز کو پولیس میں ضم کیا جائے گا یا اسے الگ فورس کا درجہ دیا جائے گا۔ خاصہ دار اور لیوی فورسز نے اس سلسلے میں تمام قبائلی اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔
ہمارے ساتھی رفعت اللہ اورکزئی نے خاصہ دار فورس ضلع خیبر کے نائب صوبیدار ایمل خان آفریدی سے اسی حوالے سے گفتگو کی ہے۔