آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
افغان پناہ گزین طلبا مادری زبان سے محروم کیوں؟
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے زیر انتظام چلنے والے تمام افغان مہاجرین کے سکولوں میں رواں سال سے نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اب بیشتر کتابیں افغانوں کی قومی زبان پشتو کی بجائے اردو اور انگریزی زبانوں میں پڑھائی جائے گی۔ اس سے پہلے زیادہ تر کتابیں افغانستان کے دو قومی زبانوں پشتو اور دری پر مشتمل تھیں۔
پاکستان میں رہائش پزیر افغان باشندوں نے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے۔ پشاور سے ہمارے ساتھی رفعت اللہ اورکزئی کی ڈیجیٹل رپورٹ۔