جبری گمشدگیوں کی مخالف آمنہ جنجوعہ: ’میں اس غم کو بہت اچھی طرح سمجھ چکی ہوں‘
آمنہ مسعود جنجوعہ 2005 سے مِسنگ پرسنز کے لیے تحریک چلا رہی ہیں۔ ان کے اپنے شوہر پروفیسر مسعود جنجوعہ 13 سال سے لاپتہ ہیں۔ وہ پاکستان بھر میں مظاہرے کر چکی ہیں اور ان کی کوششوں کی بدولت اب تک تقریباً 950 افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ہماری ساتھی سحر بلوچ نے ان سے ملاقات کی۔

