آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
خواتین جو انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے کاروبار چلا رہی ہیں
پاکستان میں مختلف قسم کے کاروبار سے منسلک خواتین انٹرنیٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے اپنی مصنوعات کی فروخت کا دائرہ ملک کے اندر اور باہر وسیع کر رہی ہیں۔ جہاں یہ کام بہت کامیابی سے جاری ہے وہیں ان خواتین کو بعض مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ نامہ نگار موسیٰ یاوری ایسی خواتین کو نئی آن لائن تکنیک سکھانے کے لیے منعقد کی گئی تربیتی ورکشاپ کے لیے پشاور گئے اور وہاں سے یہ رپورٹ بھیجی۔