آخر ہنڈی، حوالہ ہے کیا؟

،ویڈیو کیپشنآخر ہنڈی، حوالہ ہے کیا؟

پاکستان کی حکومت منی لانڈرنگ یا غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک رقوم کی ترسیل کو روکنے کے لیے کوشیں کر رہی ہے، لیکن ہنوز دلی دور است۔ بین الاقوامی اداروں کے مطابق پاکستان کو ابھی بہت کام کرنا ہے تاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس، یعنی ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کیا جا سکے اور پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل سکے۔

ہمارے ساتھی عزیزاللہ خان پشاور کے مشہور صرافہ بازار گئے، جہاں کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کیا جاتا ہے۔ آئیے ان سے جانتے ہیں کہ رقم بھیجنے کے کونسے طریقے سرکاری طور پر غیرقانونی قرار دیے گئے ہیں۔