’یہ پانی نہیں تیزاب ہے‘
’میں چلتے چلتے گر پڑتا تھا۔‘
42 سالہ امجد حسین کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں کمزور ہونے کے باعث ٹیڑھی ہو چکی ہیں۔ وہ لاہور بھر کے ہسپتالوں کے چکر کاٹ چکے ہیں لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں ان کے جسم میں فلورائیڈ اور آرسینک (سنکھیا) کی زیادتی ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں۔
لاہور کے قریب واقع ان کے گاؤں کے رہائشیوں کے لیے زیرِزمین پانی پچھلے 20 سال سے زندگی کی جگہ معذوری کا کیوں لاتا ہے؟ کیا یہ بیماریاں موروثی ہیں یا علاقے میں موجود کارخانے اس پانی کو آلودہ کر رہے ہیں؟
دیکھیے ہمارے ساتھی عمر دراز کی خصوصی رپورٹ۔


