لاہور: جلو پارک کے کالے ریچھوں کی روداد
پاکستان کے شہر لاہور کے مظافات میں واقع جلو فارسٹ سفاری پارک میں دیگر جانوروں کے ہمراہ دو کالے ریچھ بھی قید ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔ اس میں ریچھوں کو گرمی اور پیاس سے بدحال دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے مسکن میں سائے یا ان کے لیے پانی کا مناسب بندوبست نہیں تھا۔ ہمارے ساتھی عمر دراز ننگیانہ کی اس رپورٹ میں دیکھیں اب یہ ریچھ کس حال میں ہیں۔


