پاڑا چنار سبزی منڈی میں دھماکہ تصاویر میں

پاڑا چنار میں سنیچر کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاڑا چنار

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاڑا چنار میں سنیچر کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
پاڑا چنار

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنہسپتال میں موجود ایک اہلکار نے بتایا کہ 55 سے زیادہ زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔
پاڑا چنار

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ دھماکہ صبح پونے نو بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت سبزی منڈی میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
پاڑا چنار

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنپاڑا چنار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 12 لاشیں مرکزی امام بارگاہ پہنچائی گئی ہیں جب کہ بعض زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔
پاڑا چنار

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنآئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دھماکے کے بعد فوج اور ایف سی کی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لیا۔