دربار شاہ نورانی میں دھماکہ

بلوچستان کے ضلع خضدار میں دربار شاہ نورانی میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زائرین کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

شاہ نورانی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ضلع خضدار میں دربار شاہ نورانی میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زائرین کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔
شاہ نورانی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنشاہ نورانی کے تحصیل دار جاوید اقبال نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہفتہ اور اتوار کو کراچی سے لوگ درگاہ پر آتے ہیں جس کے باعث زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔‘
شاہ نورانی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنشاہ نورانی مزار کے نگراں نواز علی نے بتایا کہ روزانہ غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل دھمال ہوتا ہے اور اس کے لیے زائرین کی بڑی تعداد آتی ہے۔
شاہ نورانی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنشاہ نورانی انتظامی طور پر ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کا حصہ ہے۔ شاہ نورانی میں سید بلاول شاہ نورانی کا مزارہے جہاں ہر وقت کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں سے زائرین کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔
شاہ نورانی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنمزار کی جگہ زیادہ کشادہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ شاہ نورانی کے مزار میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
شاہ نورانی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبلوچستان میں رواں سال کے دوران یہ تیسرا بڑا خود کش واقعہ ہے اس سے قبل کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن، سول ہسپتال کوئٹہ اور پولیس ٹریننگ کالج پر خود کش حملے ہوئے تھے۔