تفصیلی معلومات کے لئے متعلقہ مقام پر کلک کریں کنگس کراس شمالی لندن کا سب سے بڑا اور زیادہ استعمال ہونے والا سٹیشن ان دھماکوں میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کئی اطلاعات کے مطابق اس سٹیشن پر زیر زمین ٹرینیں روک لی گئیں اور مسافر سرنگ میں پیدل نکل کر باہر آئے۔ اس سٹیشن پر ہونے والے واقعات میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ایجوئیر روڈ مغربی لندن کایہ اہم سٹیشن سب سے پہلے متاثر ہونے والے سٹتیشنوں میں تھا جہاں بھی ٹرینوں کو زیر زمینں روک کر مسافروں کو پیدل باہر نکالا گیا۔ یہاں بھی کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ٹیوی سٹاک سکوائر وسطی لندن میں عموماً سیاحوں سے بھرے اس علاقے میں لندن کی تیس نمبر ڈبل ڈیکر بس میں ایک شدید دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
رسل سکوائر اہم تعلیمی مراکز کے قریب واقع وسطی لندن کا یہ اہم علاقہ ان دھماکوں میں خاصہ متاثر ہوا ہے اور کنگس کراس اور ٹیوی سٹاک سکوائر کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
موُر گیٹ شمالی لندن میں واقع اس سٹیشن پر بھی ٹرینوں میں دھماکے کی اطلاع ہے۔ باقی سٹیشنوں کی طرح یہ سٹیشن بھی اب بند ہے۔
لیور پول سٹریٹ سٹیشن لندن میں ہونے والے دھماکوں کا آغاز مشرقی لندن کے اس سب سے بڑے اور زیادہ استعمال ہونے والے سٹیشن ہوا اور سب سے پہلے اس سٹیشن اور آلڈ گیٹ سٹیشن کے درمیان لائنوں کو بند کیا گیا۔
آلڈ گیٹ ایسٹ وسطی اور مشرقی لندن میں کاروباری مراکز کے قریب واقع اس سٹیشن کو لیور پول سٹریٹ سٹیشن کے ساتھ ہی بند کردیا گیا تھا۔
|