 |  ایرانی صدر کا ایٹمی تنصیبات کا دورہ |
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محمد البرادی نے اپنے منصب پر مزید چار برس کی توسیع کے بعد کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کی معائنہ کاری کے سلسلے میں بین القوامی ادارے سے زیادہ بہتر انداز میں تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اب بھی شبہات پائے جاتے ہیں اور انہیں رفع کرنے کے لئے ایران اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کو بلارکاوٹ معائنہ کاری کی اجازت دینے کے علاوہ متعلقہ دستاویزات تک انکی تیز رفتار رسائی یقینی بنائے۔ ایران کا اصرار ہے کہ اسکا ایٹمی پروگرام توانائی کی پرامن ضروریات پوری کرے گا۔تاہم امریکہ کا الزام ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام غیر قانونی عسکری مقاصد کے حصول کی کوشش ہے۔ |