بینائی کا محافظ برطانوی چاول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی زرعی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے جینیاتی تبدیلی کے ذریعے چاول کی ایک نئی قسم پیدا کی ہے جس کی مدد سے ترقی پذیر ممالک میں وٹامن اے کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے اور بچوں میں اندھے پن کو روکا جاسکے گا۔ سنہری چاول نامی چاولوں کی یہ نئی قسم انسانی جسم میں بیٹا کیروٹین نامی جز کو بڑھا سکتی ہے جو بیس گنا بڑھ کر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ انٹرنیشنل بائیو ٹیکنولوجی کمپنی جو چاول کی اِس نئی قسم کی موجد ہے اپنی ایجاد کو کو ایشیائی تحقیقاتی مراکز میں تجربات کے لیے مفت تقسیم کریگی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جنیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلوں کے خلاف ایشیائی ممالک میں پائی جانے والی مخالفانہ رائے کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متوازن غذا جسم میں وٹامن کی کمی سے نمٹنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||