BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 March, 2005, 04:22 GMT 09:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک ازبکستان معاہدے
پرویز مشرف اور اسلام کریموو
افغانستان میں امن کی بحالی کے بعد دونوں ملک تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔
پاکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں نے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور مل کر دہشت گردی سے نمٹنے کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف دس سال میں ازبکستان کادورہ کرنے والے پہلے پاکستانی سربراہ مملکت ہیں۔

تاشقند میں ہونے والے مذاکرات میں صدر مشرف اور ازبکستان کے صدر اسلام کریموو نے وزیرستان اور پاک افغان سرحد پر شدت پسندی سے نمٹنے کے بارے میں بات چیت کی۔ خیال ہے کہ ان مذاکرات میں ازبک حکومت کے سب سے مطلوبہ شخص اور طالبان کے حامی طاہر یلداش کے بارے میں بھی بات ہوئی ہوگی۔

صدر مشرف نے دونوں ممالک کے درمیان ملزمان کے تبادلے کے لیے موثر معاہدے کی اہمیت پر زور دیا۔

انیس سو نوے کی دہائی میں پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات اچھے نہیں تھے۔ دونوں افغانستان میں مخالف گروہوں کی حمایت کر رہے تھے۔ لیکن اب دونوں ملک امریکہ کی ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے حامی ہیں اور کابل میں نئی حکومت کی بھی حمایت کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں تجارتی رابطوں پر بھی زور دیا گیا۔ افغانستان میں امن کی بحالی کے بعد دونوں ملک تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد