BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی کاروں کے لیے ججوں کی ہڑتال
 ٹیوٹا پریڈو
ملاوی کے ججوں نے اس طرح کی گاڑیوں کے حصول کے لیے ہڑتال کر دی ہے۔
افریقی ملک ملاوی میں ججوں نے نئی ماڈل ٹیوٹا جیپوں کے حصول کے لیے ہڑتال شروع کر دی ہے۔

ملاوی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جو ججوں کے ترجمان کا کردار ادا کر رہے ہیں ، نے کہا ہےججوں کی یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت چھبیس نئی ماڈل کی ٹیوٹا پریڈو جیپیں میہا نہیں کرتی ۔

ججوں کا کہنا کہ ان کے زیر استعمال ٹیوٹا کرولا گاڑیاں دس سال پرانی ہیں اور حکومت نے ان کو تبدیل کا وعدہ کر رکھا ہے۔

ملک کے اٹارنی جنرل نے، جواس انوکھی ہڑتال کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، کہا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ججوں نے نئی حکومت کو سزا دینی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کو نئی گاڑیاں مہیا کرنے کا وعدہ پچھلی حکومت نے کیا تھا۔

اٹارنی جنرل نے کہا حکومت ججوں کے مطالبے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور پانچ ٹیوٹا پریڈو جیپیں خریدنے کا آرڈر دے چکی ہے۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرار سلویسٹر کلمبیرا نے کہا کہ ججوں کے زیر استعمال گاڑیوں کی حالت بری ہے اور وہ آئے دن خراب رہتی ہیں۔

ججوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت انصاف کو بار بار ججوں کے مطالبے سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن جب حکومت نے ججوں کے مطالبے پر کان نہ دھرے تو ججوں کے پاس ہڑتال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

ججوں نے کہا کہ ان کی ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے مطالبے پورے نہیں ہو جاتے۔

ملاوی سے بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ جج ہائی کورٹ کی عمارت میں موجود رہے لیکن انہوں نے سارا دن کوئی عدالتی کام نہیں کیا اور اخباروں کا مطالعہ کرتے رہے۔

ہڑتال پر جانے والے ججوں میں سے ایک نے بتایا ہے کہ جب بھی کوئی نیا وزیر بنایا جاتا ہے تو اس کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی مہنگی کاروں کا ایک کارواں اس کے زیر استعمال ہوتی ہیں جبکہ ججوں کے زیر استعمال ٹیوٹا کرولا گاڑیاں دس سال پرانی ہیں۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے بتایا ہے کہ شروع میں ججوں کا مطالبہ تھا کہ حکومت ان کے لیے مرسیڈیز یا بی ایم ڈبلیو کاریں خریدے لیکن حکومت کے مطالبے پر وہ ٹیوٹا پریڈو جیپیں پر راضی ہو گئے لیکن حکومت وہ بھی نہیں دے رہی ہے۔

ججوں کے ترجمان رجسٹرار ہائی کورٹ نے بتایا ہے کہ وہ سوموار کے روز اٹارنی جنرل سے ملیں گے تاکہ مسئلے کا کوئی حل نکل سکے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد