BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 December, 2004, 06:04 GMT 11:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جنرل مشرف نے وعدہ پورا نہیں کیا‘
News image
دولتِ مشترکہ کے سیکٹری جنرل ڈان میکنن نے صدر جنرل پرویز مشرف کے اس اعلان پر کہ وہ اکتیس دسمبر کے بعد بھی وردی نہیں اتاریں گے، کہا ہے کہ جنرل مشرف نے اپنا ’وعدہ پورا نہیں کیا۔‘

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’دولتِ مشترکہ کے وزراء کو اس بات پر تشویش ہے کہ صدر مشرف نے شروع میں جو وعدہ کیا تھا (کہ وہ 31 دسمبر سے قبل وردی اتار دیں گے) وہ پورا نہیں کیا۔

دولتِ مشترکہ نے انیس سو ننانوے میں نواز شریف حکومت کے خاتمے اور اقتدار پر فوج کے قبضے کے بعد پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی لیکن اس سال مئی میں پاکستان کو دوبارہ دولتِ مشترکہ میں شامل کر لیا گیا تھا۔

اس وقت دولتِ مشترکہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی کرے گی اور یہ کہ ’اسے توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک صدر مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔‘

اپنے بیان میں ڈان میکنن نے کہا ’ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ اس فیصلے سے پاکستانی قوم تقسیم ہو گئی ہے۔ دولتِ مشترکہ کی وزراتی کونسل کے ارکان جنہوں نے پہلے بھی اس پر غور کیا تھا، وہ اس معاملے کو اس بنیاد پر دوبارہ پرکھنا چاہیں گے کہ جنرل مشرف کا اعلان اس فیصلے کا حصہ نہیں ہے جس کا اشارہ انہوں نے چھ ماہ پہلے دیا تھا۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد