سکیورٹی کے خفیہ کاغذات سڑک پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے ایک اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ ملک کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کی سکیورٹی سے متعلق کچھ خفیہ دستاویزات لندن کی ایک سڑک پر پڑے ملے۔ یہ خبر منگل کے روزنامہ لندن کے ’ڈیلی مِر ر‘ میں شائع ہوئی ہے اور اخبار کا کہنا ہے کہ صدر مشرف کے سکیورٹی سے متعلق یہ کاغذات ایک لفافے میں تھے جو کہ ایک راہگیر کو لندن کے ایک اعلی ریسٹورنٹ کے باہر سڑک پر گرا پڑا ملا جو اس شخص نے اخبار کے حوالے کر دیا۔ مرر کا کہنا ہے کہ ان کاغذات میں صدر مشرف کی لندن میں سکیورٹی انتظامات کی تفصیل تھی جس میں مختلف نقشے اور پولیس وائرلیس چینلز اور خصوصی کوڈ نیمز بھی شامل تھے۔ برطانوی پولیس کے مرکزی دفتر سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ ان دستاویزات میں کوئی ایسی تفصیل نہیں تھی جس کے معلوم ہونے سے جنرل مشرف کی ذاتی سکیورٹی کو خطرے میں پڑ سکتی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||