بغداد: بم دھماکہ، تھانوں پر حملے، 19 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں دو پولیس سٹیشن پر حملہ ہوا ہے جبکہ ایک مسجد کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس سے 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کار بم دھماکہ شمالی بغداد میں اہلِ تشیع کی مسجد کے باہر ہوا جب لوگ نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ اس دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ بغداد ہی کے پاس پولیس سٹیشن پر حملے میں اب تک چھ افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔ بعض خبر رساں اداروں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے لیکن آزادانہ ذرائع سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کیپٹن محمد الجمیلی نے اے پی خبر ایجنسی کو بتایا کہ مزاحمت کاروں نے تھانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پندرہ مسلح افراد تھانے کے صحن میں گھس آئے اور وہاں افسروں پر حملہ کر دیا۔ موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد ’ہلاک و زخمی‘ ہوئے ہیں۔ متاثر ہونے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو تھانے کی جیل میں بند تھے۔ گزشتہ ماہ باغیوں نے شمالی شہر موصل میں نو تھانوں اور چوکیوں پر حملے کیے اور ہتھیار، جیکٹس اور پولیس کی گاڑیاں لے کر بھاگ گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||