چینی طیارہ تباہ، سینتالیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں ایک مسافربردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے طیارے میں سینتالیس مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین کے علاقے منگولیا کے سب سے بڑے شہر بوتو کے ہوائی اڈے سے اڑنے والا طیارہ پرواز کے چند منٹوں بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ مسافر طیارہ چین کی ایک نجی ایئرلائن، چائینہ ایسٹرن آیئرلائن کی ملکیت تھا، بوتو سے شنگھائی جا رہا تھا۔ چینی حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی مسافر کے بچ جانے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی زنوا کےمطابق طیارہ گر کئی ٹکروں میں تقیسم ہو گیا اور اس کے تمام حصوں کو آگ لگی ہوئی تھی۔ طیارہ دریا کے کنارے پر گرا جس سے کنارے پر کھڑی کشتیاں میں بیٹے افراد جلتے ہوئے طیارے کی تپش سے جھلس گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||