وانا: گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر اور منگل کی درمیانی شب وانا کے فوجی ٹھکانوں پر کیے جانے والے حملوں کے بعد فوج گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شدید فائرنگ کر رہی ہے۔ وانا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی محسود قبائل کے علاقے میں کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو وانا کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے گئے تھے لیکن وہ اتنے شدید نہیں تھے جتنی شدید جوبی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سحری کے فوراً بعد شروع کی جانے والی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ آٹھ بجے تک مسلسل جاری تھی۔ فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے اور ہر طرح کی آمد و رفت پر پابندی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||