آئیوری: ہوائی اڈے پر فرانیسی حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس نے آئیوری کوسٹ کے ہوائی اڈے پر حملہ کر کے روسی ساخت کے دو حکومتی طیاروں کو تباہ کر دیا ہے۔ آئیوری کوسٹ میں فرانس کی فوج کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ اس نے یہ حملہ جوابی کارروائی کے طور پر کیاگیا ہے۔ آئیوری کوسٹ کی حکومت کے طیاروں نے ایک فضائی حملے میں علاقے میں فرانسیسی امن فوج کے ایک مرکز پر حملہ کر کے آٹھ فوجیوں کو ہلاک اور تئیس کو زخمی کر دیا تھا۔ فرانس نے اقوام متحدہ کے تحت اپنی فوج کو علاقے میں امن فوج کے طور پر بھیجا ہوا ہے۔ فرانس نےآئیوری کوسٹ کے دارلخلافہ یاموسکورو کے ہوائی اڈے پر حملہ کیا جس میں روسی ساخت کے دو سخوئی طیارے تباہ ہو گئے۔ بی بی سی کے نمائندے کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے آئیوری کوسٹ کے پاس موجود آخری کارآمد طیارے تھے۔ آئیوری کوسٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ابیجان شہر میں فرانسیسی اور آئیورین فوجوں کے درمیان جنگ چھڑگئی ہے۔ فرانسیسی حکومت نے بڑھتے ہوئے تشدد کی بنا پر علاقے میں مزید فوجیں اور تین لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئیوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کے نمائندے جین وکٹر نکولو نے کہا ہے کہ فرانس کے فوجی دستے نےآئیوری کوسٹ کے طیاروں کی طرف سے حملے کے بعد کارروائی کی ہے۔ افریقی یونین نے سنیچر کو حکومت اور باغیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور جنگ بندی کے اس معاہدے پر عمل کریں جس پر انہوں نے پچھلے سال دستخط کیے تھے۔ پچھلے ہفتے باغیوں نے حکومت پر الزام لگایا تھا کہ حکومتی فوج باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ باغیوں کے نمائندوں نے حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||