امریکہ: اٹھاون ہزار بیلٹ پیپر غائب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں انتخابی حکام کے مطابق ریاست فلوریڈا میں اٹھاون ہزار پوسٹل بیلٹ پیپر غائب ہو گئے ہیں۔ ریاست فلوریڈا کی بروڈ کونٹی میں انتخابی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے اکتوبر کے شروع میں ساٹھ ہزار پوسٹل بیلٹ پیپر بھیجے تھے جن میں صرف دو ہزار اپنی منزل مقصود تک پہنچ پائے ہیں جبکہ اٹھاون ہزار پوسٹل بیلٹ پیپر غائب ہیں۔ امریکی محکمہ ڈاک کے ترجمان کے مطابق ایسا ممکن نہیں ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر پوسٹل بیلٹ پیپر غائب ہو جائیں اور وہ تحقیق کر رہے ہیں کہ کیا یہ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پوسٹل بیلٹ پیپر کے غائب ہو جانے سے ریاست فلوریڈا میں سخت شکوک شبہات پائے جاتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ریاست فلوریڈا امریکی انتخابات میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور گزشتہ انتخابات میں اس ریاست میں ووٹوں کی گڑبڑ ہوئی تھی اور جب معاملہ عدالت میں پہنچا تو عدالت نے جارج بش کے حق میں فیصلہ دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||