نعرے بازی، ہنگامہ، استعفی دینے کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں جنرل پرویز مشرف کے دو عہدوں پر فائز رہنے کے بل کی منظوری کے خلاف جمعہ کو احتجاج ہوا ہے اور رکنِ قومی اسمبلی طاہر القادری نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد سے نامہ نگار ظفر عباس نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے تمام اراکینِ قومی اسمبلی پارلیمان کی عمارت سے باہر نکل آئے ہیں اور جنرل پرویز مشرف کے خلاف نعرے بازی ہوئی۔ مختلف رہنماؤں نے صدر مشرف اور ان کے دو عہدے رکھنے کے خلاف اسمبلی کے باہر تقاریر بھی کیں۔ حزبِ اختلاف کے اراکین نے شاہراہِ دستور پر دھرنا بھی دیا اور ٹریفک بلاک کردی۔ اس سے قبل ایوان کے اندر بھی گزشتہ روز وردی کے حق میں منظور ہونے والے بل کے خلاف احتجاج ہوا۔ تفصیلات آ رہی ہیں |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||