| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نائب صدر کےعہدے کے لئے ڈیموکریٹ امیدوار جان ایڈورڈ جنوبی کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے وہ ایک مل مزدور کے بیٹے ہیں ۔ جان ایڈورڈ نے شمالی کیرولینا کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔ جان ایڈورڈ کی شادی ایلزبتھ سے ہوئی اور ان کے تین بچے ہوئے جن میں 21 سالہ کیتھرین ، چھ سال کی ایما کلئیر اور چار سال کا بیٹا جیک شامل ہیں 1996 میں ان کا ایک بیٹا جیک ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ خوش شکل اور نوجوان نظر آنے والے جان ایڈورڈ کے بارے میں خیال ہے کہ وہ جنوب میں مزدور طبقے کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے جو جان کیری شاید اکیلے حاصل نہ کر پاتے۔ مسٹر ایڈورڈ اسقاط حمل کے حقوق کی حمایت کرنے والوں میں سے ہیں اور دولت مند امریکیوں کو ٹیکس میں چھوٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔گزشتہ برس افغانستان اور عراق میں کارروائیوں کے لئے87 ملین ڈالر کے اضافی فنڈز مہیا کرانے کے خلاف تھے۔ ان کے سیاسی تجربے کو دیکھا جائے تو وہ 1998 میں سینیٹ کے لئے منتخب ہوئے اور جلدی ہی انہیں ڈیمو کریٹس کے افق پر ابھرتا ہوا ستارہ قرار دیا جانے لگا۔ جان ایڈورڈ کو جراح کرنے والا وکیل کہا جاتا تھا اپنے ایک مشہور کیس میں انہوں نے ایک لڑکی کو سوئمنگ پول کے گٹر میں پھسنے پر ریکارڈ معاوضہ دلوایا تھا۔ جہاں تک مسٹر کیری کے ساتھ ان کے تعلقات کی بات ہے تو اتبدا میں ایسا ظاہر ہوتا تھا کہ ان دونوں کے درمیان کوئی خاص تال میل نہیں تھا اور اس بارے میں پارٹی میں تشویش بھی پائی جاتی تھی۔ لیکن ان کے ساتھیوں کو یہ دیکھ کر حیرانی اور خوشی ہوئی کہ دونوں کے تعلقات بہتر سے بہتر ہوتے چلے گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||