وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے سیالکوٹ میں جمعہ کے روز مسجد زینبیہ میں دھماکہ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے پر ایک کروڑ روپے انعام میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف صوبائی وزیر راجہ بشارت نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ جمعہ میں مسجد زینبیہ میں دھماکہ سے اکتیس افراد ہلاک ہوئے جن میں سے انتیس افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ دو لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فی الحال اس واقعہ کی تحقیقات سیالکوٹ پولیس کے سربراہ ڈی پی او نثار احمد سرویا کریں گے جو شروع کردی گئی ہے اور دہشت گردی اور مذہبی دہشت گردی دونوں پہلؤوں کو مدنطر رکھا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت اس واقعہ میں القاعدہ یا کسی اور گروپ کو ملوث قرار دینا مشکل ہے۔ |