BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 October, 2004, 02:21 GMT 07:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ کی نئی ٹیپ جاری
 ایمن الظواہری
اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری کی طرف سے جاری ہونے والے مبینہ ٹیپ میں انہوں نے کہا مسلمانوں کو کہا کہ وہ امریکہ اور اس کے حلیفوں پر حملے کریں۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن سے نشر کیے جانے والے ایک پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ وہ’صلیبی‘ حملہ آوروں کے خلاف آٹھ کھڑے ہوں۔

ایمن الظواہری نے کہا کہ اگر ’وہ‘ ہلاک ہو گئے یا پکڑے گئے تب بھی جہدوجہد جاری رکھی جائے۔

ایمن الظواہری نے امریکہ، برطانیہ کے علاوہ آسٹریلیا، فرانس، پولینڈ، ناروے، جنوبی کوریا اور جاپان کو بھی اسلامی ملکوں کا دشمن قرار دیا اور کہا کہ ان سب کے مفادات ایک ہیں۔

ایمن الظواہری نے کہا کہ ان ملکوں نے افغانستان، اور عراق پر حملے میں امریکہ کی مدد کی اور اسرائیل کو زندہ رکھنے میں بھی ان کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کی مدد کریں۔

ایمن الظواہری کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کے نائب ہیں اور القاعدہ نظریے کے بھی بانی ہیں۔

ایمن الظواہری کی بیوی اور بچے ایک امریکی حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد