ٹونی بلیئر ہسپتال میں داخل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دل کے عارضے کے علاج کے لیے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر مختصر جراحی کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں۔ ٹونی بلیئر کے ترجمان نے ابھی اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ڈھائی گھنٹے طویل یہ ٹریٹمنٹ ان کے ہوش و حواس میں کی گئی۔ انہیں گزشتہ ایک سال سے غیر مستقل دل کی دھڑکن کی شکایت تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جمعہ کو ڈاؤننگ سٹریٹ چھوڑنے کے بعد وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔ وہ رات بھر ہسپتال میں داخل رہیں گے۔ ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے پر تیسری مدت پوری کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاہم چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے کا ارادہ نہیں ہے۔ برٹشش ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق دل کے علاج کا یہ طریقہ ہر سال ہزاروں مریضوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں رگ کے ذریعے ایک تار دل میں داخل کیا جاتا ہے۔ جس سے آنے والی توانائی کے ذریعے دک کی دھڑکن مستقل ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس عمل کوآپریشن نہیں کہا جاسکتا۔ بلیئر پیر سے اپنا دفتر سنبھالنے کے قابل ہوسکیں گے اور جمعہ کی رات یا ہفتہ کی صبح وہ گھر واپس چلے جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||