ستر لاکھ پاؤنڈ کے ہیرے چوری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چوروں نے پیرس میں ایک تجارتی نمائش سے ستر لاکھ پاؤنڈ مالیت کے دو ہیرے چوری کر لیے ہیں۔ یہ واقعہ پیرس میں لووخ کے عجائب گھر میں نوادرات کی نمائش کے دوران پیش آیا۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملازمین پندرہ کے لیے اپنی جگہ سے ہٹے تھے جب چوروں نے ہیروں ہاتھ صاف کر دیا۔ بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ چوری دن دہاڑے شہر کے ایک انتہائی مصروف علاقے میں ہوئی۔ نامہ نگار کے مطابق جس الماری میں ہیرے رکھے تھے اس میں الارم نہیں تھا لیکن عمارت میں کئی مقامات پر خفیہ کیمرے نصب ہیں۔ پولیس نےسیکیورٹی کے انتظامات میں بظاہر کمی کو غیر معمولی قرار دیا۔ چوری ہونے والے ہیروں بڑا ہیرا سینتالیس کیرٹ کا تھا جبکہ دوسرا ہیرا تیس کیرٹ کا تھا۔ دنیا کا ایک مشہور ہیرا، ایک سو اٹھائیس عشاریہ اڑتالیس کیرٹ وزنی، ’دی سٹار آف دی ساؤتھ‘ بھی اس نمائش میں رکھا گیا تھا۔ یہ ہیرا اپنی گلابی رنگت کی وجہ سے مشہور ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||