یوسف اسلام: پاؤل سے شکایت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر خارجہ جیک اسٹرا نے یوسف اسلام کو امریکہ بدر کیے جانے پر امریکی وزیر خارجہ کولن پاؤل سے ذاتی طور پر شکایت کی ہے۔ برطانیہ کے سابق گلوکار کیٹ اسٹیونز کو جنہوں نے اسلام قبول کر کے اپنا نام یوسف اسلام رکھا لیا تھا گزشتہ روز امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ جیک اسٹرا نے کولن پاؤل سے کہا کہ یوسف اسلام کو امریکہ بدر نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ یوسف اسلام پیر کو ایک پرواز کے ذریعے لندن سے واشنگٹن جا رہے تھے۔ جہاز پر ان کی موجودگی کے بارے میں امریکی حکام کو پتا چلنے کے بعد جہاز کا رخ آدھے راستے میں موڑ دیا گیا اور واشنگٹن کے بجائے اس پرواز کو ایک دوسرے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔ یوسف اسلام کو امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اور انہیں دوسری پرواز کے ذریعے لندن واپس بھیج دیا گیا۔ یوسف اسلام نے ستر کی دہائی میں اسلام قبول کرنے کے بعد گلو کاری ترک کر دی تھی اور اپنی زندگی اسلام کی تبلیغ کے لیے وقف کر دی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے لندن میں ایک اسلامی سکول بنایا۔ یوسف اسلام کو چند سال پہلے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے الزام میں اسرائیل سے نکال دیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||