القاعدہ کی برطانوی پارلیمنٹ پر نظر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی درالعوام کے لیڈر پیٹر ہین نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کی نظر برطانوی پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر ہے ۔ درالعوام کی سکیورٹی کے بارے میں خدشات کے بارے میں اس وقت اضافہ ہو گیا تھا جب روزنامہ سن کے ایک رپورٹر نے ایک جعلی بم درالعوام میں نصب کر دیا تھا۔ اس کے ایک دن بعد کچھ مظاہرین پارلیمنٹ کے چیمبر میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ پیٹر ہین نے بی بی سی ریڈیو فور کو بتایا ہے کہ اس کو کچھ عرصہ پہلے سکیورٹی بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا کہ القاعدہ کی نظر برطانوی پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر ہے اور اس کی سکیورٹی کے بارے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ روزنامہ سن نے کہا ہے کہ اس کے رپورٹر نے ناقص سکیورٹی کے نظام کو عیاں کرنے کے لیے جعلی بم درالعوام میں نصب کیا تھا۔ مسٹر پیٹر ہین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بلڈنگ کی حفاظت کا معیار اکسیویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||