BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 September, 2004, 12:40 GMT 17:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمندری طوفان کیوبا کے قریب
News image
’آئیوان دی ٹیریبل‘ کیوبا پہنچے رہا ہے۔
حالیہ عشروں میں بحیرہ اقیانوس میں سب سے خطرناک سمندری طوفان اب تیزی کے ساتھ کیوبا کی طرف بڑھ رہا ہے سمندری طوفان کے ماہرین کے مطابق ’آئیوان دی ٹیریبل‘ سوموار کی شام کو کیوبا پہنچے گا۔

اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان ، ’آئیوان دی ٹیریبل‘ جمیکا، کیمن آئی لینڈ میں وسیع تباہی پھیلانے کےبعد اب وہ کیوبا کے پاس پحنچ چکا ہے اور اس کی رفتار میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

شمالی کیوبا پہلے ہی تند و تیز آندھیوں کی زد میں آچکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ’آئیوان دی ٹیریبل‘ نے سب سے زیادہ تباہی کمین آئی لینڈ میں پھیلائی ہے۔جہاں ہزاروں گھر چھتوں سے محروم ہو گئے ہیں اور اہم سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

امریکہ کی نیشنل ہریکین سنٹر کے مطابق ’آئیوان دی ٹیریبل‘ نے اب بہت خوفناک شکل اختیار کر لی ہے اور اب وہ درجہ پانچ میں شامل ہو چکاہے۔جو سمندری طوفان کی بہت خطرناک شکل ہوتی ہے۔

’آئیوان دی ٹیریبل‘بیحرہ اوقیانوس میں اب تک آنے والے چھ بڑے طوفانوں میں سے ایک ہے ۔

اس طوفان میں اب تک چالیس سے زیادہ لوگ پہلے ہی ہلاک ہو چکے ہیں۔

کیوبا میں سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔تیرہ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے ۔

کیوبا کے صدر فیڈرل کاسترو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ہر ممکن حفاظتی اقدام کر رہی ہے۔اور دارالحکومت ہوانا کی غیر محفوظ عمارتوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کے لیے کہا گیا ہے۔اب تک تیرہ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔

کیوبا کو ایک مہینے پہلے بھی سمندری طوفان’ چارلی‘ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کیوبا کے بعد سمندری طوفان امریکہ کی ساحلی ریاست فلوریڈا پہنچے گا۔ جہاں ابھی سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ ماہ دو شدید سمندری طوفان آئے تھے جس کی وجہ سے کافی تباہی پھیلی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد