مغربی جاپان میں زبردست زلزلہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی جاپان کے ساحل پر آنیوالے ایک شدید زلزلے سے دارالحکومت ٹوکیو میں عمارتیں ہل گئیں ہیں۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ پیما پر 8۔6 شدت کے اس زلزلے میں کوئی جانی اور مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔ حالانکہ اس کی وجہ سے ٹوکیو شہر کے مرکزی علاقے کی کئی عمارتیں ہل گئیں ہیں۔ اس زلزلے کا مرکز جاپان کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور ایک سنسان علاقے میں تھا۔ جاپان ریڈیو کی نشریات کے مطابق کیوٹو شہر میں ایک 89 سالہ بوڑھی عورت زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگئی۔ مقامی پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ مختلف شہروں کی میونسپالٹیوں سے بھی کوئی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ احتیاطا اس علاقے کی تمام ریلیں بند کر دی گئی ہیں۔ اور لائنوں کی چیکنگ جاری ہے۔ جاپان میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔ 1995 میں جاپان میں آنیوالے ایک زبردست زلزلے میں 6000 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ آٹھویں صدی میں جاپان کے شہر نارہ میں تاریخ کا سب سے شدید زلزلہ آیا تھا۔ جو اس وقت جاپان کا دارالحکومت تھا۔ اور وہاں متعدد مذہبی مندر ہوا کرتے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||