BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 August, 2004, 04:00 GMT 09:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھٹمنڈو: گھیراؤ سے زندگی متاثر
نیپالی اہلکار
نیپال میں باغیوں کی طرف سے دارالحکومت کھٹمنڈو کے غیر معینہ مدت کے لیے گھیراؤ کے بعد شہر کو خوراک اور ضروری اشیا کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔

کھٹمنڈو کو ملک کے دوسرے حِصّوں سے ملانے والی دونوں شاہراہیں ویران ہیں۔

گو کہ ماؤ نواز باغی منظر پر نہیں ہیں لیکن ڈرائیور ان کے خوف سے ہی سڑک پر نہیں آ رہے۔

باغیوں کے مطالبات میں ان کے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور جو ہلاک ہو گئے ہیں ان کی ہلاکتوں کے بارے میں تحقیقات شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک شہر کا گھیراؤ جاری رکھیں گے۔

صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملک میں سیکیورٹی دستے ہائی الرٹ پر ہیں۔

کھٹمنڈو میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق بھارت کی سرحد کی طرف جانے والی شاہراہ پر بڑی تعداد میں فوج دیکھی گئی ہے۔

خبر رسان ایجنسی اے پی نے ایک ٹرک ڈرائیور کے حوالے سے بتایا کہ فوج کی حفاظت میں ایک بار تو سفر ہو سکتا ہے لیکن ماؤ نواز باغی تو کئی دِن گزرنے کے بعد بھی بدلا لے سکتے ہیں اور اس وقت تحفظ حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

ایک اور خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے نیپال میں صارفین کی ایک تنظیم کی طرف سے خبر دی ہے کہ کھٹمنڈو میں دس ہفتوں کا ضروری سامان موجود ہے۔

منگل کے روز نیپال میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا تھا لیکن حکومت کی طرف سے اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

حکومت زیر حراست باغیوں کی تعداد بتانے سے بھی گریزاں ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقومی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے دونوں فریقین کی طرف سے زیادتیاں ہوئی ہیں۔ تاہم بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق حکومت باغیوں کے خاتمے کے لیے تحریک کے بارے میں کسی کے آگے جواب دہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے باغیوں کے تقریباً چار مبینہ حامی لاپتہ ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات لوگوں کو قانون میں طے کردہ نوّے دن کی حد سے زیادہ دیر قید میں رکھا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد