BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 August, 2004, 21:03 GMT 02:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
45 ہزار پاؤنڈ کا انڈین کھانا
لندن
لندن شہر میں ہندوستانی کھانے مقبول ہیں
لندن میں مقیم ایک امریکی نے حال ہی میں ہندوستانی کھانوں کی ایک دعوت پر 45 ہزار پائونڈ خرچ کر ڈالے۔

اس دعوت میں صرف 90 نوّے مہمان شریک ہوئے۔ جو میزبان کے دوست تھے اور جن کی اکثریت برطانویوں پر مشتمل تھی۔

اپنی بنائی گئی پینٹنگز کی نمائش منعقد ہونے کےسلسلے میں اس امریکی نے اس دعوت کا اہتمام کیاتھا۔

یہ دعوت لندن کےعلاقے’ مے فیر` میں واقع مشہور ہندوستانی ہوٹل’ ٹامارنڈ` میں دی گئی تھی۔

ہوٹل کے جنرل مینیجر راجیش سوری کا کہنا ہے کہ ہمارے یہ خاص گاہک گزشتہ چند برسوں سے ہر مہینے میں دو تین مرتبہ ضرور آتے ہیں۔ لیکن اتنا بڑا ِبل انہوں نے پہلی بار ادا کیا ہے۔

اس خاص دعوت کے مینو میں چکن تکّا مسالہ کے علاوہ اجوین میں بنائے گئے جھینگے، تِل کے پکوڑے ،گرماگرم تندوری چکن اورزعفرانی چاول وغیرہ شامل تھے۔

ہوٹل کے باورچی ایلفریڈ پرساد نےایک ماہ پہلے ہی اس خاص دعوت کے مینو کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

ہوٹل کی انتظامیہ نے میزبان کی فرمائش پر ہوٹل کا پورا ماحول ہندوستانی رنگ میں رنگ دیا تھا۔ اوراس شام ہوٹل میں بولی ووڈ کے مشہورومقبول رقص اور موسیقی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد