BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 July, 2004, 14:19 GMT 19:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین امریکہ سے ناراض
امریکہ تائیوان کے ساتھ ایک سودا کر رہا ہے جسکے تحت اٹھارہ ارب ڈالر مالیت کے نئے ہتھیار تائی وان کو فراہم کئے جائیں گے۔

چین ماضی میں بھی اس طرح کے معاہدوں پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتا رہا ہے کیونکہ وہ تائیوان کو اپنا ایک باغی صوبہ قرار دیتا ہے لیکن اس بار چینی صدر کا خود صدر جارج بش کو فون کرنا ظاہر کرتا ہے کہ چین کا غصہ کتنا شدید ہے۔

چینی صدر نے فون پر انتہائی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تائی وان کو چین سے الگ کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تائی وان میں جب سے آزادی کا نعرہ لگانے والے صدر چن شُوئی بیان دوبارہ منتخب ہوئے ہیں چین اور تائی وان میں باہمی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور اب صدر شوئی بیان کا امریکی اسلحہ خریدنے کا فیصلہ اس جلتی پر تیل کا کام کر سکتا ہے۔

صدرِ تائی وان اٹھارہ ارب ڈالر مالیت کے نئے طیارے، میزائل اور آبدوزیں امریکہ سے خریدنا چاہتے ہیں۔

اگرچہ صدر بش وضاحت کر چکے ہیں کہ امریکہ تائی وان کی علیحدگی نہیں چاہتا لیکن چین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں تائی وان کو جدید ترین اسلحہ فراہم کرنا کسی اور ہی جانب اشارہ کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد