BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 July, 2004, 11:37 GMT 16:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بن لادن خودکش وائرس انٹرنیٹ پر
بن لادن
پیغام میں تصاویر تو نہیں البتہ کمپیوٹر کو تقصان پہنچانے والا وائرس ہے
ماہرین نے ایک نئے کمپیوٹر وائرس کے بارے میں متنبہ کیا ہے جس میں یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ فائل میں اسامہ بن لادن کی خودکشی کی تصاویر موجود ہیں۔

کمپیوٹر سکیورٹی کے ادارے سوفوز کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ہزاروں ای میل گروپس کے لیے پیغامات میں رکھا گیا ہے۔

یہ ای میل کمپیوٹر استعمال کرنے والے کو پیغام کھولنے کا کہتا ہے۔ فائل میں یہ نیا وائرس موجود ہے جو کمپیوٹر کے سوفٹ ویئر میں جا گھستا ہے۔

پیغام میں یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ سی این این چینل کے صحافیوں کو بن لادن کی لاش ملی تھی جو گلے میں پھندے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی۔ اس پیغام میں ایک ویب سائیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی فائل ہوتی ہے جس میں پیغام کے مطابق اسامہ کی تصاویر موجود ہیں۔

لیکن یہ کمپیوٹر کو نقصان پہنچانے والی فائل ہے جس میں تصاویر تو نہیں دکھائی جاتیں البتہ یہ کمپیوٹر کے سسٹم میں گھس کر وائرس بھیجنے والے کے لیے جاسوسی کا کام سر انجام دیتا ہے۔

سوفوز کے سینیئر اہلکار گراہم گلولی کے مطابق ’ کمپیوٹر ہیکرز اور وائرس بھیجنے والے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کریں گے کہ تاکہ لوگ یہ فائل کھولنے پر مجبور ہوجائیں۔ اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس دفعہ ہیکرز نے عوام کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے بن لادن کی تصاویر کا ہتھکنڈا استعمال کیا ہے‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد