’غلطی سے افغان فوجیوں پر حملہ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے تسلیم کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے غلطی سے افغان فوجیوں کے ایک گروہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں آٹھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ افغانستان کے مرکزی صوبے ارزگان میں گزشتہ منگل کو ہوا تھا۔ اس سے پہلے امریکہ نے کہا تھا کہ علاقے میں افغان اور امریکی فوجیوں کی جھڑپ شدت پسندوں کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس جھڑپ میں دس افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق پانچ افغان فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔ افغانستان میں غلطی سے حملے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں امریکی فوج نے اپنے ہی ساتھیوں پر یا شہریوں پر حملہ کردکے کئی افراد کو ہلاک و زخمی کرچکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||