مُلا عمر کے برادرِ نسبتی گرفتار؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان رہنما ملا عمر کے بردارِ نسبتی ملا امان اللہ کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ رائٹرز خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملا امان اللہ کو منگل کے روز صبح سویرے ایک چھاپے میں صوبہ ارزگان سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ہونے والی فائرنگ میں ایک افغان سپاہی ہلاک ہو گیا۔ ارزگان میں پولیس کے سربراہ روزی خان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملا امان اللہ ان کی تحویل میں ہیں۔ پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ امان اللہ کے قبضے سے ایک پستول اور آٹومیٹِک رائفِل کے علاوہ ایک سیٹلائٹ فون اور نقدی بھی برامد ہوئے۔ سابق طالبان حکومت کے سربراہ ملا عمر پچھلے تین سال سے امریکی اور افعان حکام کو مطلوب ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||