BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 July, 2004, 07:26 GMT 12:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
300 ملین ڈالر، امریکی فوجی امداد
سوڈان کی خانہ جنگی میں ایک سال کے اندر دس ہزار لوگ ہلاک ہوئے ہیں
سوڈان کی خانہ جنگی میں ایک سال کے اندر دس ہزار لوگ ہلاک ہوئے ہیں
ایک امریکی قانون ساز کمیٹی نے آئندہ مالی سال میں غیرملکی امداد کے لئے لگ بھگ ساڑھے انیس بلین ڈالر کے ایک بِل کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت پاکستان کو تین سو ملین ڈالر کی فوجی امداد مہیا کی جائے گی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان کو فوجی امداد کی شکل میں ملنے والی تین سو ملین ڈالر کی یہ رقم نئی ہے یا پرانی امریکی امداد کا حصہ ہے۔ نئے بل کے تحت اسرائیل کو دو اعشاریہ دو بلین ڈالر اور پولینڈ کو چھیاسٹھ ملین ڈالر کی فوجی امداد ملے گی۔

اس بل کی منظوری سے افغانستان کو نوسو ستتر ملین ڈالر کی فوجی اور اقتصادی امداد حاصل ہوگی جس میں چار سو ملین ڈالر نئی افغان فوج کی تربیت کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔

کانگریس کے ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے غیرملکی امداد کے لئے کل ملاکر انیس اعشاریہ چار بلین ڈالر کے بل کی منظوری دی۔ اس امداد کے تحت سوڈان میں فاقہ کشی اور لڑائی کے شکار افراد کی امداد کے لئے تین سو گیارہ ملین ڈالر کی امداد مہیا کی گئی ہے۔

اس بل کی خصوصی بات یہ بھی ہے کہ صدر جارج بش کی جماعت ریپبلیکن پارٹی کے قانون سازوں نے حزب اختلاف کی اس کوشش کو ناکام بنادیا جس کے تحت عراق، افغانستان اور چار دیگر ایشیائی اور افریقی ممالک میں اقوام متحدہ کے فیملی پلاننگ پروگرام کے لئے پچیس ملین ڈالر کی امداد کی درخواست کی گئی تھی۔

ریپبلیکن پارٹی کے حمایتی یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کے فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں اسقاط حمل کو فروغ دیا جارہا ہے۔امریکہ کے قدامت پرست معاشرے میں صدر بش کی جماعت اسقاط حمل کے سخت خلاف ہے جس سے ان کی جماعت کو ووٹ بھی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

لیکن حـزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت غریب ممالک میں ایڈز کی بیماری کی روک تھام کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور اقوام متحدہ کو امداد نہ دینے سے ان کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد