قیدیوں کا کارنامہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ملزم دو قیدیوں نے میٹرک کے امتحان میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ بدھ کے روز جاری ہونے والے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے نتائج کے مطابق شاہد محمود آرٹس کے طلبا میں بورڈ میں پہلی اور محمد اسلم دوسری پوزیشن لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ سینتیس سالہ شاہد محمود سیالکوٹ کے رہنے والے ہیں اور چھ سال سے جیل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کے اصرار پر امتحان دیا اور جیل حکام نے کتابیں اور کاپیاں فراہم کیں۔ شاہد نے آٹھ سو پچاس میں سے سات سو پچاس نمبر لیے۔ اسلم محمود ایک فرقہ ورانہ قتل کے الزام میں مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں اور انہوں نے چھ سو نواسی نمبر لیے۔ اس سال کوٹ لکھپت جیل سے بتیس قیدیوں نے میٹرک کے امتحان دیئے تھے اور لاہور بورڈ کی گریڈنگ کی پالیسی کی وجہ سے اس سال ان قیدیوں سمیت تمام امتحان دینے والے کامیاب قرار دے دیئے گۓ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||