چودھری شجاعت آج حلف اٹھائیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نو منتخب وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وہ آج ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کریں گے۔ وفاقی کابینہ بھی آج ہی اسلام آباد میں حلف اٹھائے گی۔ چودھری شجاعت حسین منگل کے روز ایک سو نوے ووٹ لے کر نئے قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔ ان کے مدِ مقابل اتحاد برائے بحالی جمہوریت کے امیدوار مخدوم امیں فہیم کو76 ووٹ ملے تھے۔ متحدہ مجلس عمل نے کسی امیدوار کو ووٹ نہیں ڈالا اور ایوان میں اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے۔ سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی جو گزشتہ جمعہ تک قائد ایوان کی کرسی پر بیٹھتے تھے وہ ایک عام رکن اسمبلی کی طرح بیٹھے ہوئے تھے۔ تاہم انہیں نشست قائد ایوان کے ساتھ فراہم کی گئی تھی۔ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ وہ صدر جنرل مشرف کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور لاقانونیت کا خاتمہ ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||