BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 June, 2004, 02:15 GMT 07:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان اور انڈیا کی کامیابی

ایشڈن ایوارڈز
ایشڈن ایوارڈز کی تقریب لندن میں جمعرات کی شام منعقد ہوئی
پائیدار توانائی کے لئے برطانیہ میں قائم ایشڈن ایوارڈز دو ہزار چار کے پہلے چاروں انعام پاکستان اور انڈیا کے منصوبوں کو ملے۔ ہر پراجیکٹ کو تیس ہزار برطانوی پاؤنڈ کی رقم دی جائے گی جو ان منصوبوں کی توسیع پر خرچ کی جائے گی۔

ایشڈن ایوارڈز کی تقریب لندن میں جمعرات کی شام منعقد ہوئی۔

ان ایوارڈز کے لیے پاکستان سے دو منصوبوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ایک منصوبہ ضلع چترال میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے زیر عمل ہے جس کے تحت مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹے جنریٹر لگا کر بجلی کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ ایوارڈ اے کے آر ایس پی کے معراج خان نے وصول کیا۔

دوسرا منصوبہ لاہور کی ایسکورٹ فاؤنڈیشن کی نگرانی میں چھانگا مانگا کے اطراف دیہات میں زیر عمل ہے۔ اس منصوبے کے تحت لوگوں کو کفایتی چولہے تیار کرنے میں مدد دی گئی ہے۔ اس چولہے میں کم لکڑی جلا کر زیادہ کھانا پکایا جا سکتا ہے۔ ایوارڈ ایسکورٹ فاؤنڈیشن کی آمنہ قریشی اور میسون ضمیر نے وصول کیا۔

انڈیا سے تین منصوبوں کو فائنل مقابلے میں شامل کیا گیا تھا جن میں سے دو کو پہلے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

ان میں سے ایک آرور منصوبہ ہے جو بھارت میں سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کے لئے شمسی آئینے یا سولر پینلز بغیر نفع نقصان کی بنیاد پر فراہم کرتا ہے۔ ایوارڈ ہیمنت لامبا نے وصول کیا۔

جبکہ دوسرا منصوبہ پریکراتک سوسائٹی کے تحت راجھستان میں زیر عمل ہے اور یہ گوبر سے گیس پیدا کرنے میں مقامی آبادی کی معاونت کر رہا ہے۔ یہ ایوارڈ ڈاکٹر گووردھن راٹھور نے وصول کیا۔

انڈیا سے ایک اور منصوبہ بھی آخری مرحلے تک پہنچا تھا جسے ساڑھے سات ہزار پاؤنڈ کے انعام کر حقدار قرار دیا گیا۔ یہ منصوبہ آئی ٹی پاور کے تحت زیر عمل ہے اور اس کا مقصد روایتی پن چکیوں کی ترقی ہے۔

بھارت اور پاکستان کے علاوہ کینیا اور گواتے مالا سے بھی آخری مرحلے کے لیے ایک ایک منصوبہ کا انتخاب کیاگیا تھا جو رنرز اپ رہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد