BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 June, 2004, 10:01 GMT 15:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عنان امریکیوں کو تحفظ کے خلاف
کوفی عنان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن مِشن میں حصہ لینے والے امریکی فوجیوں کو بین الاقوامی جرائم کی عدالت سے تحفظ فراہم کرنے والی قرارداد کی توسیع نہ کرے۔

نیو یارک میں بات کرتے ہوئے کوفی عنان نے کہا کہ اس قرارداد میں توسیع سے اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہوگی اور عراق میں قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی روشنی میں ایسا کرنا مایوس کن ہوگا۔

مذکورہ قرارداد دو سال قبل منظور کی گئی تھی جب امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بین الاقوامی جرائم کی عدالت سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کا اطلاق ان تمام ممالک پر ہوتا ہے جنہوں نے عدالت کے قیام کی توثیق نہیں کی۔

امریکہ نے تازہ ترین قرارداد گزشتہ ماہ تیار کی تھی لیکن بعد میں اس پر
ووٹنگ مؤخر کر دی تھی۔

اقوام متحدہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ کو قرارداد منظور کرانے کے لیے حمایت حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد