’بش امریکیوں سے معافی مانگو‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی روزنامے دی نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریئے میں مطالبہ کیا ہے کہ گیارہ ستمر کے حملوں کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں القاعدہ اور عراق کے درمیان کسی قسم کے رابطے ثابت نہ ہونے کے بعد صدر بش کو امریکی عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ ادارئیے لکھتا ہے کہ ’یہ کس قدر بددیانتی تھی کہ مسٹر بش اور ان کی انتظامیہ امریکی رائے عامہ ہموارکرنے کے لئےگزشتہ برس بار ہا بغداد اور القاعدہ کے درمیان مبینہ روابط کو عراق کےخلاف جنگ کا جائز جواز قرار دیتے رہے‘۔ اداریئے کے بقول صدر بش گزشتہ برس امریکی عوام کو یہ باور کراتے رہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عراق پر حملہ ضروری ہے۔ گیارہ ستمبر کوعمارتوں پر حملوں کے لئے طیارے اغوا ہونے کے بعد کیا امریکی فضائیہ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے زیادہ پھرتی سے کارروائی کرسکتی تھی امکان ہے کہ تحقیقاتی کمیشن اس پر روشنی ڈالے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||