اوپیک: پیداوار بڑھانے پر غور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا اجلاس آج بیروت میں ہو رہا ہے جس میں خام تیل کی پیداوار میں گیارہ فیصد تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا جا سکے۔ خام تیل کی قیمتوں میں سعودی عرب میں حملوں کے بعد بہت زیادہ اضافہ ہوا لیکن اوپیک کا کہنا ہے کہ رسد میں کمی کے بجائے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ اوپیک کے بعض ارکان جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں پہلے سے ہی کوشش کر رہے ہیں کہ تیل کی پیدوار میں اضافہ کیا جائے۔ ہفتے کو سعودی عرب کے شہر الخبر میں شدت پسندوں کے ایک حملے کے بعد تیل کی قیمت 42.45 بیرل فی ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم بدھ کو سعودی عرب کے اس اعلان کے بعد کہ وہ تیل کی پیداور بڑھائے گا اس قیمت میں 2.37 ڈالر کی کمی ہوئی۔ اوپیک کے دوسرے رکن ممالک نے بھی تیل کی پیداوار بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||