BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 May, 2004, 14:16 GMT 19:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
متنازعہ ایرانی فلم امریکی عدالت میں
News image
ایران کی مذہبی قیادت کے خلاف بنائی گئی ایک ایرانی فلم کی امریکی سنیماؤں میں نمائش عنقریب شروع ہوجائے گی۔

ایک ایرانی فلم ڈسٹریبیوٹر نےاس متنازعہ فلم کی نمائش رکوانے کے لئے ایک امریکی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن جج نے ڈسٹربیوٹر کی درخواست مسترد کردی اور ’مارمولک‘ یا چھپکلی نامی اس فلم کی نمائش کی اجازت دیدی۔

اس فلم پر ایران میں پابندی عائد کر دی گئی تھی کیونکہ اس میں مبینہ طور پر ایران کی مذہبی قیادت کا تمسخر اڑایا گیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر کمال مصافہے طبریزی نے اس بنیاد پر عارضی حکم امتناہی حاصل کر لیا تھا کہ ان کی مرضی کے بغیر فلم کی نمائش امریکہ میں نہیں کی جاسکتی۔ لیکن بعد میں عدالت نے یہ کہتے ہوئے نمائش کی اجازت دیدی کہ کسی فلم کی نمائش نہیں روکی جاسکتی۔

طبریزی کے وکیل کا کہنا ہے اگر فریقین کے درمیان کوئی سمجھوتا نہیں ہوا تو ایک اور حکم امتناہی کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

اس مزاحیہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چور ملا کا بھیس بدل کر زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔ فلم 21 اپریل کو رلیز ہوتے ہی خاصی کامیاب رہی۔ ابتداعی طور پر مارمولک کی رلیز میں ایک ماہ کی تاخیر ہوئی کیونکہ ایرانی حکام اس بات پر بحث کرتے رہے کہ فلم کو نمائش کی اجازت دی جائے یا نہیں؟

بالآخر فلم کے بعض حصے سنسر کرنے کے بعد اسے نمائش کی اجازت دیدی گئی۔ فلم نے فروری میں تہران میں ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔ مارمولک نے صرف تہران میں تقریباً ایک ملین ڈالر کا بزنس کیا لیکن پھر حکام نے اس پر پابندی عائد کردی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد