چیونگ گم کی واپسی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنگاپور میں حکومت نے چیونگ گم کی خرید و فروخت پر پابندی تھوڑی سی نرم کر دی ہے۔ یاد رہے کہ سنگاپور میں چیونگ بنانے، بیچنے اور کھانے پر گزشتہ بارہ سالوں سے پابندی تھی۔ اب دوائیں بیچنے والی دکانیں وہ چیونگ گم بیچ سکیں گی جن کے طبی فائدے ہوں گے یا وہ دانتوں کے علاج کے لئے استعمال ہوتی ہوں گی۔ لیکن یہ صرف رجسٹرڈ یا اندراج شدہ افراد کو ہی مہیا کی جائیں گی۔ چیونگ گم خریدنے والے کو اپنا نام اور شناختی کارڈ کا نمبر بتانا پڑے گا۔ وہ دوائیں بیچنے والا جو چیونگ گم سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ سنگاپور نے چیونگ گم کی درآمد، صنعتی پیداوار اور فروحت پر 1992 میں پابندی لگا دی تھی۔ اس وقت کے وزیرِ اعظم لی کوان یو کا کہنا تھا کہ چیونگ گم گلیوں، بسوں اور ٹرینوں میں گند پھیلاتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||